چوہدری برادران نے ہمیشہ عوام دوست فیصلے کیے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملک میں غیر یقینی حالات نے ہر شخص کو غیر محفوظ کر دیا ہے

گجرات : چوہدری برادران نے ہمیشہ عوام دوست فیصلے کیے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملک میں غیر یقینی حالات نے ہر شخص کو غیر محفوظ کر دیا ہے ، پشاور میں مسیح برادری کا قتل انسانیت کا قتل ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے مہر ندیم عرف سونی اور چوہدری محمد اصغر نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے رہنما چوہدری برادران پاکستان کی سلامتی کیلئے قربانیاں پیش کرتے چلے آ رہے ہیں ، چوہدری ظہور الٰہی کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ، جس میں ہم ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کریں گے۔