ایران عالمی امن کے لیے خطرہ نہیں: ایرانی صدر حسن روحانی

Iranian President Hassan

Iranian President Hassan

نیویارک (جیوڈیسک) ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایران عالمی امن کے لیے خطرہ نہیں ، بے گناہ افراد پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا براہ راست نشانہ عوام بنتے ہیں اور ان سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایران امن پر یقین رکھتا ہے۔ ایٹمی ہتھیار ایران کے سیکیورٹی نظریے کے خلاف ہیں اور اس کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شام پر فوجی حملے کے خلاف ہے ، شام کے مسئلے پر حالیہ پیش رفت سے امن کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور سب کو مل کر اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔