پشاور کے گرجاگھرمیں خون کی ہولی قابل مذمت فعل ہے
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی: پشاور کے گرجاگھرمیں خون کی ہولی قابل مذمت فعل ہے، حکومت بیان بازی کے بجائے دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے عملی اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر طارق سعید نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردملک وقوم کے دشمن ہیں یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرے انہوں نے کہاکہ کس قدرافسوسناک بات ہے کہ ملک میں عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں لوگ عبادت گاہوں میں جاتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم مسیحی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔