محمد آصف اسنوکر چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل ہار گئے

 Mohammad Asif

Mohammad Asif

کراچی (جیوڈیسک) عالمی چیمپئن محمد آصف تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عمران شہزاد کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ عمران شہزاد نے عالمی چیمپئن کو 3-5 کے فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں محمد بلال نے خرم آغا کو پانچ ایک، عبدالستار نے محمد سجاد کو پانچ تین اور شاہد آفتاب نے عامر طارق کو پانچ ایک فریم سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں کل محمد بلال کا مقابلہ عبدالستار عمران شہزاد کا مقابلہ شاہد آفتاب سے ہوگا۔