کشتی رانی کے یو ایس اے کپ میں امریکی ٹیم کی جیت

 U.S. Team Won

U.S. Team Won

کشتی رانی کے عالمی مقابلوں میں اوریکل ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کا حق ادا کرنے لگے۔ زبردست کم بیک سے حریف کیوی ٹیم کے لیے خطرے کا بگل بجا دیا۔

کیلیفورنیا کے نیلگوں پانی میں بادبانی کشتیوں کا زبردست مقابلہ جاری ہے۔ دفاعی چیمپئن اوریکل ٹیم یو ایس اے کی مقابلے میں زبردست واپسی یادگار بن گئی۔

امریکی کشتی بانوں نے بیسٹ آف سیونٹین میں آٹھ پوائنٹ حاصل کرنے والی کیوی ٹیم کی فتوحات روک دیں۔ گذشتہ روز کی شاندار فتح نے امریکی ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر بنا دی۔