پشاور میں مسیحی عبادت گاہ پر دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے: چوہدری سجاد احمد کھرل
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری سجاد احمد کھرل نے کہا ہے کہ پشاور میں مسیحی عبادت گاہ پر دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے شرپسند عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کی منظم سازش کررہے ہیں جسے مسیحی اور مسلم برادری متحد ہوکر ناکام بنائے گی۔
چرچ پر حملہ کرکے مسیحی برادری کی دل آزاری کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تتلے عالی میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دہشتگرد اور ملک دشمن قوتیں پاکستان میں سازش کے تحت بم دھماکے اور عبادت گاہوں پہ حملے کرا رہے ہیں۔
مسیحی برادریوں کی قربانیاں تاریخ ساز ہیں وطن عزیز اور ہم وطن بھائیوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔