شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

Shangla

Shangla

پشاور (جیوڈیسک) شانگلہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زیر زمین 163 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے چترال اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔