دیپکا پڈوکون کی فلم رام لیلا کے خلاف درخواست دائر

Film Ram Leela

Film Ram Leela

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی آنے والی فلم رام لیلہ کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

رام لیلہ کے خلاف عدالت کا رخ کرنے والے درخواست گزار ایک سماجی کارکن ہیں جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فلم کے نام رام لیلہ سے ہندوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ فلم میں ناچ گانے کے علاوہ مذہب سے متعلق کوئی چیز نہیں اس لئے فلم کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔