کراچی :5 اضلاع میں ایک ایک تھانہ رینجرز کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے 5 تھانے رینجرز کے حوالے کر دیئے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق تھانے حوالے کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد رینجرز افسران کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے ہر ضلع میں ایک تھانہ رینجرز کے حوالے کیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او اور تفتیشی انچارج پولیس کاہی رہے گا تاہم رینجرز تفتیش میں مدد فراہم کرے گی۔ کراچی میں آرام باغ، فیروز آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اسٹیل ٹاون تھانے رینجرز کو دیئے گئے ہیں۔