لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں دہشتگردی کا خطرہ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر سی سی پی او لاہور نے سخت سکیورٹی کے لیے رجسٹرار اور لاہور ہائیکورٹ بار کو خط لکھ دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

دہشت گرد عدالتوں میں وکلا کا یونیفارم پہن کر باآسانی داخل ہو سکتے ہیں۔ بار ایسویسی ایشنز اس معاملہ پر گہری نظر رکھیں۔ سی سی پی او نے متعلقہ سکیورٹی افسروں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔