بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں فٹبال میچ سے پہلے ہونے والے ہنگامے میں تین شائقین کی ہلاکت کے باعث میچ ملتوی کر دیا گیا ۔کولمبیاز کلاسک فرسٹ ڈویژن کا میچ جو Atletico Nacional اور Millonarios کے درمیان کھیلا جانا تھا، میچ سے پہلے ہونے والے جھگڑے اور اس کے نتیجے میں تین شائقین کی ہلاکت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
کولمبین دارلحکومت بگوٹا میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں میچ کا انعقاد ممکن نہیں، جب ہلاکتوں کے باعث شائقین کھیل کو انجوائے کر سکیں نہ گول پر جشن منا سکیں۔