پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ

Fruit - Vegetable Exports

Fruit – Vegetable Exports

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کو عالمی مارکیٹ میں نئی منڈیاں ملنے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھ گئیں ۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 35.88 فیصد جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 15.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران 5 کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مالیت کے 82 ہزار357 ٹن پھل مختلف ممالک کو برآمد کئے گئے جبکہ 78 ہزار 255 ٹن برآمد شدہ سبزیوں کی مالیت 2 کروڑ 72 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی۔