ہوس زر کے پجاریوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا اڈا بنا دیا، مرزا جاوید

رائیونڈ : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما مرزا جاوید نے کہاکہ ہوس زر کے پجاریوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا اڈا بنا دیا انشاء اللہ خوف خدا اور اللہ تعالی پر بھروسہ رکھنے والی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی امت مسلماں کے قاتلوں کو کیفر کردار دہشت گردی سے نجات دلائے گی وہ ان خیالات کا اظہار رائیونڈ گلبرگ پریس کلب چیف ارگنائزر رشید احمد صابر کی رہائش گاہ پر کر رہے تھے۔

اس موقع پر رانا حاجی محمد اعظم، چوہدری لیاقت علی پوڑھی، رانا محمدکاظم خاں، ڈاکٹر احسن شاکر، مہر محمد ارشد علی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم رکھتی ہے چونکہ معصوم لوگوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس کا نام نہاد جہاد کا کوئی تصور ہے۔