کرکٹ کرپشن، آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی پر تاحیات پابندی

Lalit Modi

Lalit Modi

ممبئی (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی، بھارتی ذرائع کے مطابق للیت مودی پر پابندی کا فیصلہ بھارتی بورڈ کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں کیا گیا۔

آئی پی ایل کے سابق کمشنر پر کرکٹ کرپشن سمیت 8 الزامات کے باعث پابندی عائد کی گئی، ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔