محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں رواں ہفتے بارش کا امکان نہیں۔ کراچی سمیت زیریں سندھ اور ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثر بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور ان علاقوں میں بارش کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جمعہ سے ا توار کے دوران ملک کے بالا ئی علاقوں کشمیر، اسلام آبا د، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مینہ برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گر م رہا جبکہ میرپور خاص، لاہور اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں تیتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بڑے شہروں کے درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے۔ اسلام آباد اور کوئٹہ چوتیس، لاہور سینتیس ، کراچی چھتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔