پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کا بلوچستان میں زلزلے سے تباہی پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے بلوچستان میں زلزلے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، طبی و رہائش سمیت انہیں ہر قسم کی سہولتیں اور کھانے پینے کی اشیاء فوری طور پر فراہم کی جائیں۔

انہوں کہ ہمیں اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنا ہوگی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے بھائیوں کی اخلاقی ،مالی ہر قسم کی مدد کرنا ہوگی۔