پشاور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر صحت طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ تمام جنگیں مذاکرات پر ہی ختم ہوئی ہیں، اولین ترجیح مذاکرات ہی ہونے چاہئیں۔ پنجاب کے وزیر صحت طاہر خلیل سندھو نے پشاور میں دھماکوں سے متاثرہ کوہاٹی چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ذرائع سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں۔
۔طاہر خلیل کا کہنا تھا کہ جب ہم چرچ میں داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے وطن کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی پنجاب منتقلی کی ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر اور ڈاکٹر فراہم کریں گے۔ تمام جنگیں مذاکرات پر ہی ختم ہوئی ہیں، دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لئے بھی اولین ترجیح مذاکرات ہی ہونے چاہئیں۔