حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں، نعیم انور
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ضیا) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد نعیم انور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجور کردیا گیا ہے،حکمرانوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں ابھی تک ناکام ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غریب آدمی سبزی خریدنے سے بھی قاصر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے ڈرون حملوں سے غریب آدمی کی زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے بھی ملک کے حالات دن بدن خرابی کی طر ف جا رہے ہیں۔ انہیں غریب عوام کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں حکمرانوں نے آتے ہی مہنگائی،بدامنی، لوٹ ماراور لوڈشیڈنگ کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔ حکومت کو فوری طور پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا اور مہنگائی سے نجات دلانا ہوگی۔