پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آواران کیلئے امداد روانہ کردی

Awaran Support

Awaran Support

کوئٹہ (جیوڈیسک) پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوئٹہ نے ضلع آواران کیلئے امدادی سامان کے 19 ٹرک روانہ کر دیئے۔ کوئٹہ سے امدادی سامان کے 19 ٹرکوں میں اشیائے خورونوش، ادویات، پینے کا پانی، کمبل، خیمے اور دیگر ضروری اشیا روانہ کی گئی ہیں۔

یہ سامان صوبائی حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدا د ی سامان بجھوایا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں اور ادو یا ت پہنچ گئی ہیں، پاک آرمی اور ایف سی نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔