سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر کے تحت قائم بیٹھک اسکولوں میں سکندر آباد میں قائم ایک اسکول کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کراچی ملک کی مشہور دوا ساز کمپنی فارم ایوو نے تعلیمی بہبود کے لئے سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر کے تحت قائم بیٹھک اسکولوں میں سکندر آباد میں قائم ایک اسکول کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان فارم ایوو اور بیٹھک اسکول کے درمیان باہمی مفاہمت کے دستاویز پر دستخط کے موقع پر کیا گیا اس سلسلہ میں ایک رسمی تقریب سوسائٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی اس موقع پر فارم ایوو کے سی او او سید جمشید احمد، ڈائریکٹر مارکیٹنگ شکیل احمد، سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر کی۔

صدر طیبہ عاطف، جنرل سیکریٹری نگہت ملک، عامر سلمان، فرحانہ شہاب، عائشہ عامرو دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر کی صدر طیبہ عاطف نے کہا کہ فارم ایوو کا سوسائٹی گذشتہ 20 سالوں سے کراچی سمیت پورے پاکستان میں مضافاتی آبادیوں میں غریب گھرانوں میں علم کے چراغ روشن کررہی ہے فارم ایوو کے نہایت مشکور ہیں جس نے روشنی کے اس سفر کو جاری رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشروں کی ترقی تعلیم ہی سے ممکن ہوتی ہے آج کے معاشرے کے اخلاقی بگاڑ، جہالت،فساد، ظلم کو تعلیم سے دور کیا جاسکتا ہے فارم ایوو کے سی او او سید جمشید احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم ایوو صرف ایک دوا ساز کمپنی نہیں بلکہ فارم ایوو جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

اور اس کا حصول تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہے انہوں نے سوسائٹی فارم ایجوکیشنل کی کوششوں کو سراہا کہ وہ کراچی سمیت پورے پاکستان کی مضافاتی بستیوں میں تعلیم کو عام کر رہی ہے۔مفاہمت کی دستاویز پر فارم ایوو کے سی او او سید جمشید احمد اور سوسائٹی فا رایجوکیشنل ویلفیئر کی صدر طیبہ عاطف نے دستخط کئے اس موقع پر طرفین نے ملک سے جہالت کے خاتمے اور علم کی روشنی پھیلانے پر اتفاق کیا۔