پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی سے انسانیت بھی شرما گئی
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد (نامہ نگار) پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروا ئی سے انسانیت بھی شرماگئی، عورتوں اور بچوں سمیت بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی رشتہ نہیں ہو سکتا، غمزدہ مسیحی خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، نواز شریف کی جانب سے 21 ارب کی سکیموں کا اعلان انتخابی وعدوں کی تکمیل اور خدمت کا ایجنڈہ پورا کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششیں اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہی ہیں لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ بعض نادیدہ قوتیں پاکستان میں جاری امن عمل سے خوش نہیں ہیں، طالبان اگر امن پر آمادہ ہیں تو انہیں ہر حال میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی بصورت دیگر حکومت کے پاس طاقت کے استعمال کا آپشن موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 100 دنوں میں ملک کومشرف اور زرداری دور کے پیدا کردہ پیچید ہ مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مثبت سمت میں پیش رفت کی ہے حکومت کی کامیابی اور ناکامی کے بارے میں نتائج اخذ کرنے کا وقت ابھی نہیں آیاتجزیہ نگار اور اینکرز مسلم لیگ ن کی حکومت کوکام کرنے کا پورا موقع دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں بیروزگاری کے خاتمے کے لئے 21 ارب روپے کی سکیموں کا اعلان کر کے اپنی نیک نیتی اور قوم کے ساتھ خلوص کا عملی ثبوت دے دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے اپنے منشور اور وعدوں کی تکمیل کا آغاز نوجوانوں کی تعلیمی تربیت اور روزگار کی فراہمی کو اولیت دیکر انقلابی پیغام دیدیا ہے
مصطفی آباد (نامہ نگار) موجودہ حکومت نے اپنے منشور اور وعدوں کی تکمیل کا آغاز نوجوانوں کی تعلیمی تربیت اور روزگار کی فراہمی کو اولیت دیکر انقلابی پیغام دیدیا ہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مختلف سکیموں کا اعلان کر کے حقیقی معنوں میں روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ان خیالات کااظہارجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام بحرانوں پر قابو پاتے ہوئے تعمیر و ترقی کے میدان میں انقلاب برپاکردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پوری تیاری کے ساتھ بھر پور حصہ لینگے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نیپشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ دہشت گردی وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر حکومت چین نہیں بیٹھے گی۔ عوام کے تعاون سے حکومت جلد ہی دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت امام انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28 ستمبر کو نواحی گائوں کھارا میں ہو گی
مصطفی آباد (نامہ نگار) سیرت امام انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28ستمبر کو نواحی گائوں کھارا میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سیرت امام الا نبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس نواحی گائوں کھارا میں جامع مسجد اہلحدیث میں 28 ستمبر کو بعد نماز عشاء ہو گی۔ جس میں مولانا قاری محمد خالد مجاہد، مولانا محمد ناصر مدنی خصوصی خطاب کریں۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد سلیم عثمانی ادا کریں گے۔