اسلام آباد : پولیس ناکوں پر خصوصی موبائل فون فراہم

Islamabad police

Islamabad police

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کے پولیس ناکوں پر چوری کی گاڑیوں اور مشکوک افراد کے کوائف جاننے کیلئے خصوصی موبائل فون تقسیم کر دیئے گئے۔ موبائل فون نادرا اور محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ سے براہ راست منسلک ہیں۔ اسلام آباد کے 58 ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو دیئے گئے خصوصی موبائل فونز پر کال کرنے یا سننے کی سہولت نہیں ہوگی۔

صرف پیغامات کے ذریعے مشکوک گاڑی یا شخص کا فوری ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا۔ خصوصی موبائل فونز کو نادرا اور ایکسائز ریکارڈ سے براہ راست منسلک کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی موبائل فونز سے گاڑیوں کی چوری اور جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔