سندھ میں صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند ہو جائیں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جائے گا،جوجمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8 بجے سے بند ہو جائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔