موسیقارانہ صلاحیتوں سے مالا مال چار سالہ ننھی بچی

Musical

Musical

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک ویسے تو موسیقی بڑے بڑوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن ذرا اس ننھی بچی سے تو ملئے جواپنے ڈیڈی کی مدد سے مو سیقی کی دھن بجتے ہی انتہائی دلجمعی سے گانا گانے لگتی ہے کہ سب کچھ بھول جاتی ہے۔

4 برس کی اس بچی کے ڈیڈی جب چھوٹا سا گٹار بجانا شروع کرتے ہیں تو یہ انوکھی فن کارہ دھن کے ساتھ ساتھ گانے کے بول دہراتے ہوئے موسیقی کے سر بکھیرنے لگتی ہے۔ سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔