محمد اسلم نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر میں دہشت گردی کے اس اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے
Posted on September 26, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : نائب امیر جما عت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر میں دہشت گردی کے اس اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ جس معاشرے میں عبادت گا ہیں۔
محفوظ نہ ہوں وہاں انسانی جانوں کی کیا قدر و قیمت ہوسکتی ہے، حکمران بیان بازی سے نکل کر دہشت گردی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں، پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ملک میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرکے ملک کو انتشار اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ہمک کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت کے 100 دن کی کا رکر دگی نے عوام کا بھر کس نکال دیا ہے پیٹرول ڈیز ل کی قیمتوں سمیت ایک بار پھر عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کا منصو بہ بنایا جا رہا ہے۔
جبکہ ضروریا ت زندگی کی تمام چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔ انھوں نے کہا وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے قوم کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ دیا ہے ۔ملک اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دیا نت دار قیادت کا انتخاب ضروری ہے جو ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکے۔