جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاؤں گا : محمد حفیظ

 Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں اچھی کاردگی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گلہ کیا کہ ناقدین بری کاکردگی پر تنقید کرتے وقت اچھی کاکردگی بھول جاتے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا تو چیلنج سمجھ کر کھیلوں گا اور اگر ڈراپ ہوئے تو کسی سے گلہ نہیں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی کبھی مصباح الحق سے لڑائی کی باتیں کی جاتی ہے اور اب طعنہ دیا جا رہا ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت مصباح الحق سے دوستی کی وجہ سے ہے۔