مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل نے فلسطینیوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان اسرائیل کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر یووال اسٹائنز نے نیویارک میں ایک اجلاس کے بعد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر عائد پابندیوں میں کچھ نرمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں کام کرنے کے لئے فلسطینیوں کو 5 ہزار نئے ورک پرمٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔
ایلن بائے برج کراسنگ کھلنے کا وقت بڑھایا جائے گا اور غزہ میں تعمیراتی سامان کی نئی درآمدات کی اجازت دی جائے گی۔