سلطان آف جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

Hockey Tournament

Hockey Tournament

جوہر باروسلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے دی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں پاکستان ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے ہاف میں تو کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے پاکستان جونیئرز پر قابو پالیا اور یکے بعد دیگرے چار گول کر کے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

بھارت کی جانب سے سک منجیت نے دو جبکہ عمران خان اور رام دیپ نے ایک، ایک کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں جمعرات کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔