اینیمیٹڈ فلم کلاڈی وداے چانس آف میٹ بالز ٹو کا نیا ٹریلر جاری

Animated Film

Animated Film

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ سائنس فکشن کامک فلم کلاڈی وداے چانس آف میٹ بالز ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ 2009 کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم کلاڈی وداے چانس آف میٹ بالزکے سیکوئل کلاڈی وداے چانس آف میٹ بالز ٹو کی ہدایتکاری کوڈی کیمرون اور کرس پرن نے دی ہے جس کی کہانی اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔

کرک باڈی فیلٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جان فرانسس ڈیلے اور جوناتھن گولڈ اسٹین نے تحریر کیا ہے جس کے کرداروں کے لیے اینا فریس، بل ہاڈر، جیمزکان، اینڈی سامبرگ، نیل پیٹرک ہیرس اور بینجمن بریٹ سمیت کئی ہالی ووڈ اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

سونی پکچرز اینی میشن کے اشتراک سے بننے والی یہ تھری ڈی سائنس فکشن اینیمیٹڈ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 27 ستمبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔