لاہور (جیوڈیسک) زیادتی کی شکار ننھی پری کی دوسری کامیاب سرجری کر دی گئی۔ سروسز اسپتال میں زیر علاج ننھی پری کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی ابھی چند روز آئی سی یو میں رہے گی اور تین چار روز بعد اس کی صورتحال دیکھ کر اسے وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
بچی کی اس سے قبل بھی ایک سرجری ہو چکی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے بچی کی دوسری سرجری کی اجازت دی تھی جو اب کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔