افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچ گئے

Torkham

Torkham

طورخم (جیوڈیسک) افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچے جہاں سے انہیں کراچی روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لئے نیٹو کنٹینرز طورخم سرحد پہنچ گئے۔

طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے بعد کنٹینرز کو کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ 6فروری سے اب تک 808 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے کراچی بجھوائی جاچکی ہیں۔