ڈیرہ بگٹی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4افراد زخمی

 Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں 4 مقامی افراد پیدل جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے پاوں ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکے سے چاروں زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سوئی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔