کشمیر میں حملے پاکستان سے مذاکرات کو ڈی ریل نہیں کر سکتے، من موہن سنگھ

Mohan Singh

Mohan Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج پر حملے سراسر ظلم ہیں، ایسے حملے پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل نہیں کرسکتے، مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل کرنے کی سازش ہے۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کشمیر میں پولیس اور فوج پر حملے کو سراسر ظلم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حملے قابل مذمت ہیں، یہ حملے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، تاہم پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھی کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن اور فوجی کیمپ پر حملے کا مقصد پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن اور فوجی کیمپ پر حملوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل، 3 فوجی اور 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔