ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کیے جا رہے ہیں

گجرات : ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کیے جارہے ہیں اور مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو رہے ہیں، وہ گزشتہ روز تھانہ لاری اڈا گجرات میں سٹی سرکل کے پانچ تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی کمیٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں اور کارکردگی کے حوالہ سے تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی کمیٹی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے ، جس کیلئے میں کنونیئر محمد الیاس راجپوت اور تمام ممبرا ن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنونیئر تھانہ لاری اڈا ماسٹر محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی سٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔

جن کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹیاں اپنا کام احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہیں ، اور ہم مصالحتی کمیٹیوں کی طرف سے ڈی پی او گجرات اور دیگر انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہینگے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائیں گے۔