سانحہ چرچ پشاور کے خلاف گجرات میں بھی مسیحی برادری کا احتجاج جاری

گجرات : سانحہ چرچ پشاور کے خلاف گجرات میں بھی مسیحی برادری کا احتجاج جاری ، گزشتہ روز سینٹ اینڈ ریوز چرچ گجرات میں مسیحی برادری کی طرف سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پادری حفیظ گل نے خصوصی دعا کروائی اور سانحہ پشاور کی پر زور مذمت کی گئی۔

اس موقع پر احسان مسیح سندھو، ایلڈر ارشاد نائیک، ایلڈر سلامت شفیع رانا، ارشاد سموئیل ، سعد بھٹی، عرفان سموئیل، یاسر وکٹر، پادری ناصر رفیق ،جمشید بھٹی،شہباز ، احسان گل، الماس شفیق سہوترا، عدیل سموئیل، پادری الیاس، جے سی اے چرچ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر اس سانحہ کی شدید مذمت کی گئی۔

پادری حفیظ گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گجرات کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں اور گجرات میں مکمل حفاظتی انتظامات ہیں، تمام چرچوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہوتی ہے، ڈی سی او گجرات، ڈی پی او گجرات اور دیگر انتظامیہ ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھے گی۔