نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے انیس سو نوے میں سکھوں کے قتل عام پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو طلب کر لیا۔ بھارتی وزیراعظم ان دنوں چار روزہ دورے پر نیویارک میں موجود ہیں۔ امریکا کی ایک سکھ تنظیم نے انیس سو نوے میں بھارتی پنجاب میں سکھوں کے خلاف آپریشن کے خلاف بھارتی وزیراعظم کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔
جس پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیو یارک میں بھارتی وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ امریکی عدالت اس سے پہلے بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کو بھی سکھوں کے قتل عام کے سلسلے میں طلب کر چکی ہے۔