کراچی (جیوڈیسک) سی ویو سے ملنے والی بچی کا پوسٹمارٹم ہو گیا۔ ورثاغم سے نڈھال، بچی کے قتل کے بعد انتظامیہ اسکول بند کر کے غائب۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پھر ایک ماں کی گود اجاڑ دی گئی جسے اب قرار آئے گا نہ صبر وہ معصوم تو اپنے روشن مستقبل کے لئے کتابیں تھامے اسکول گئی تھی لیکن اغوا کر لی گئی۔ مقدمہ درج ہوا پھر اس کی لاش سی ویو کے ساحل سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انسانوں کے روپ میں بھیڑیوں نے ایک کلی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پورے گھرانے کے لئے کبھی نہ بھرنے والا یہ زخم ایک نئی داستان الم بن گیا۔ چودہ سالہ لڑکی عزیز آباد کی رہائشی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے باپ کا کہنا ہے اسے انصاف چاہیے۔ اغوا اور زیادتی کے ان بڑھتے ہوئے واقعات نے ہر صاحب اولاد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔