عدالت نے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم جاری کر دیا

لاہور : عدالت نے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سرہانی روڈ مصطفی آباد کی رہائشی شمائلہ نامی خاتون نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور چوہدری صفدرعلی بھٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ پیر محمد زبیر ہاشمی نے نوسر بازی کر کے زناء بالجبر کیا ہے۔

جس پر عدالت نے جعلی پیر محمد زبیر ہاشمی کیخلاف تھانہ پولیس کوٹ لکھپت میں مقدمہ دج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔