کراچی، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 90 سے زائد گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 90 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیکر اسلحہ برآمد کر لیا۔ فرنٹیرکالونی سے 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کلفٹن اور سرجانی سے بھی اسڑیٹ کرائم کی ورداتوں میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیفنس ویو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔