بلوچستان کے 30 میں سے 17 اضلاع گیس سے محروم

Gas

Gas

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 30 میں سے صرف 13 اضلاع کو گیس مل رہی ہے۔ 81 تحصیلوں میں سے صرف 25 تحصیلوں کو گیس دی جا رہی ہے۔ گیس سے محروم اضلاع میں قلعہ عبداللہ، چاغی، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، جھل مگسی، مشکیل، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران، واشک، خاران اور خضدار شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 69 فیصد گیس سندھ جبکہ 20 فیصد بلوچستان سے نکلتی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کو بلوچستان کے تمام اضلاع کو گیس فراہمی کی ہدایت کر دی۔