وزیراعظم نواز شریف نے آواران میں امدادی سامان تاخیر سے پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوج کو ہدایت کی ہے کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے امدادی سامان پیرا شوٹ کے ذریعے پھینکا جائے۔
وزیراعظم نے دیگر آپریشنز ختم کر کے ہیلی کاپٹرز کو صرف امدادی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوج کے خصوصی یونٹ قائم کر دیے ہیں۔