کراچی (جیوڈیسک) بلوچستان میں زلزلے کے باعث وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ برطانیہ کا دورہ ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ائر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آئے ہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ زلزلے سے 330 سے زائد افراد جاں بحق اور پندرہ ہزار مکانات تباہ ہوئے تاہم بلوچستان جاکر نقصانات کا صحیح اندازہ ہوسکے گا۔ حکومت زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔