پشاور کی میڈِسن مارکیٹ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی میڈِسن مارکیٹ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق خیبر بازار میں ایک میڈیسن مارکیٹ کی دیوار اچانک گر گئی۔ جس کے ملبے تلے آکر ایک شخص زخمی ہوا۔

زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔