ریلوے کو ٹھیک کرنے میں 4 سال لگیں گے : خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

پشاور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے میں چالیس سال کی تباہی کو ٹھیک کرنے میں کم از کم چار سال لگیں گے۔ پشاور کینٹ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر ذرائع سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پہلے تین ماہ میں ریلوے نے اپنے ہدف سے زیادہ کمایا ہے۔

ریلوے اراضی پر قبضے سے سالانہ 35 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی نئی مسافر ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔