انٹر بنک، ڈالر پہلی مرتبہ 107 روپے کا ہندسہ عبور کر گیا

Dollars

Dollars

کراچی(جیوڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر پہلی مرتبہ ایک سو سات روپے کا ہندسہ عبور کر گیا۔

انٹر بنک مارکیٹ میں ایک روز قبل ڈالر ایک سو چھ روپے چھبیس پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا تاہم حج کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کی طلب میں ہونے والے اضافے سے روپے کی قدر مزید کم ہوئی۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر دبا کا شکار ہے اور ڈالر ایک سو آٹھ روپے پچاس پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔