کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کلفٹن میں اسکول کی معصوم طالب علم کے اغوا اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصو م بچی کا اغوا اور قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔ درندگی کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔
کراچی سے جاری بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر صورت میں بچی کے قتل کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا نا ہو گا تا کہ آئندہ ایسے گھناونے واقعات کا سدباب کیا جاسکے۔