سیکرٹری ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا خفیہ دورہ ایم ایس نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی ہسپتال کے بند کمرے میں بریفنگ سیکرٹری ہیلتھ میڈیا سوسائٹی کے نمائندگان اور مریضوں سے ملاقات
Posted on September 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا خفیہ دورہ ایم ایس نے کسی کو کانوں کان خبرنہ ہونے دی ہسپتال کے بند کمرے میں بریفنگ سیکرٹری ہیلتھ میڈیا سوسائٹی کے نمائندگان اور مریضوں سے ملاقات کئے بغیر روانہ عوام علاقہ شہریوں اور مریضوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا خفیہ دورہ کیا۔
اس دوران ایم ایس نے کسی کو بھی سیکرٹری ہیلتھ کے دورہ ہسپتال کی کانوں کان خبر نہ ہونے دی اس دوران سیکرٹری ہیلتھ نے اپنے دورہ کے دوران نہ ہی ہسپتال کی لیباٹری ایکسرے و الٹراسا ونڈروم اور وارڈز کا دورہ کیا اور نہ ہی ہسپتال کی سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران سیکرٹری ہیلتھ نے میڈی ااور سول سوسائٹی سمیت مریضوں سے بھی کوئی ملاقات نہ کی۔
اور نہ ہی ہسپتال میں ہونے والی خرابیوں کا حال معلوم کیا سیکرٹری ہیلتھ ہسپتال کے بند کمرے میں ایم ایس سے بریفنگ لے کر واپس روانہ ہو گے جس پر عوام علاقہ شہریوں اور مریضوں نے سیکرٹری ہیلتھ کے نا روارویہ پر سخت احتجاج کیا ہے اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔