جماعت اہل سنت مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا پیر محمد الیاس قادری صدر علما ء کونسل مصطفی آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا
Posted on September 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد (نامہ نگار) جماعت اہل سنت مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا پیر محمد الیاس قادری صدر علماء کونسل مصطفی آبادکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ 295 c کے مدعی و گواہان کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ۔ 6 اکتوبر تک مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو روڈ بلاک کریں گے۔ اجلاس میںشریک پیر سید معضم حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ خونوہارنی شریف، پیر میاں غلام دستگیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھنگ شریف، حضرت علامہ مفتی محمد انعام اللہ قادری اشرفی صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت مصطفی آباد، مولانا شفاقت رضوی سنی تحریک لاہور، قاری سجاد، مولانا وقاص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 295Cکا مقدمہ ہم سے حلف لیکر دیا گیا جبکہ ہمارے مدعی اور گواہان کے خلاف جھوٹا مقدمہ انتہائی عجلت میں درج کیا گیا۔ انتظامیہ جھوٹا مقدمہ6اکتوبر تک خارج کرے بصورت ددیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اور اگر آئندہ ہمارے کسی شخص کے خلاف بغیر تصدیق مقدمہ درج کیا گیا تو برداشت نہیں کریں گے۔ علماء کرائم نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام مسالک کے افراد کو یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے جان کا نذرانے بھی دینا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔ امجد علی رحمانی، غلام مصطفی رحمانی، ملک اقبال و دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت امام انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28ستمبر کو نواحی گائوں کھارا میں ہو گی
مصطفی آباد (نامہ نگار) سیرت امام انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28ستمبر کو نواحی گائوں کھارا میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سیرت امام الا نبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس نواحی گائوں کھارا میں جامع مسجد اہلحدیث میں28ستمبر کو بعد نماز عشاء ہو گی۔ جس میں مولانا قاری محمد خالد مجاہد، مولانا محمد ناصر مدنی خصوصی خطاب کریں۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد سلیم عثمانی ادا کریں گے۔