ایکسین واپڈاجھنگ مہر نذر محمود ڈب انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے جو اپنے فرائض ومنصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بنکر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے
Posted on September 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ(محمدشفقت اللہ خان) ایکسین واپڈاجھنگ مہر نذر محمود ڈب انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے جو اپنے فرائض ومنصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بنکر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے جو نہ صرف غریب بے بس اور مظلوم افراد کے لیئے سایہ شجر دار کی حیثت رکھتا ہے بلکہ راشی وبدکردار اہلکاروں کے لیے ایک ننگی تلوار ہے ان خیالات کا اظہارمختلف مکاتب وفکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمارے بیوروچیف سے ایک سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب معاشرہ جس میں ہردوسرا اہلکار نفسا نفسی کا شکار ہو کر اور انسانیت کو سہولیات کی سیج پر لٹا کر حرام وحلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے۔
اگر ایسے معاشرہ میں کوئی بااختیار آفیسر اپنے فرائض ومنصبی ایمانداری اور فرض شناشی سے ادا کرتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گذرپر ایسے چراغ روشن ہے جس کی روشنی سے یہ پر آشوب معاشرہ جگمگا رہا ہے مذکورہ آفیسر بھی ایک قطب ستارہ کی حثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے محکمہ واپڈا جگمگا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر جب کسی سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مذکورہ آفیسر کے دل ودماغ پر اطمینان اور محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر کی گفتگو کے دوران ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے مذکورہ آفیسر کی زبان پر دنیا بھر کا شہد امڈ آیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر کی تعیناتی سے قبل یہاں پر جتنے بھی آفیسر آئے وہ ظلم وبربریت کے علاوہ نا انصافیوں کی تاریخ راقم کرتے گئے لیکن مذکورہ آفیسر ظلم وبربریت کے خاتمے اور عدل وانصاف کی تاریخ راقم کرنے میں مصروف عمل ہے جس کے نتیجہ میں واپڈا احکام جھنگ اور عوام کے درمیان جو نفرت کی دیوار کھڑی ہو گئی تھی آہستہ آہستہ گر رہی ہے مذکورہ آفیسر کے اعلی کردار کو دیکھ کر راشی بد کردار اہلکار ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com