چیرمین امن کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ خدا جسے عزت دے، اس کا احترام ضروری ہو جاتا ہے

راولپنڈی : چیرمین امن کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ خدا جسے عزت دے، اس کا احترام ضروری ہو جاتا ہے۔ ملک بچانے کے لیے عظیم فیصلے کرنے ہونگے۔ اقتدار کانٹوں بھرا جنگل ہے، لیکن جب عوامی مسائل حل ہوتے رہے، تو پھر یہ پھولوں کی سیج بن جائیگا۔ غیرت مند قومیں مشکلات سے گھبرایا نہیں کرتی۔اب وقت آگیا ہے، جب پا کستان کو ایک عہد ساز دور میں داخل ہونے کیلیے سمت کا تعین ہوتا نظر آرہا ہے۔

کسی بھی سیاسی مصلحت اور بیرونی پریشر کو آڑ ے نہ آنے دیا جائے۔ عوامی حکومت اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت عوامی مسائل حل کر نے پر خصوصی توجہ دے۔ کیونکہ اقتدار آنی چیز ہے، اصل حکمرانی عوام کے دلوں پر کی جاتی ہے۔ اظہار بخاری نے کہاآج پاکستان جن مشکلات اور آزمائش کی گھڑیوں سے گزر رہا ہے، اس پراپنی ناکامیوں پر ماتم کرنے کی بجائے، ہاتھوں میں اتحاد کا علم، سر فخر سے اُٹھا کر جینا ہوگا۔

غیروں کے در پر ہاتھ پھیلانے کی بجائے، ہاتھ دینے والے کے در پر پھیلانے سے عزت بھی ملے گی، رزق بھی ملیگا ۔کیونکہ اللہ تعالی کی رحمت کے خزانے امریکی طاقت سے نہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت سے کھلیں گے۔ چڑیا چونچ میں پانی کاقطرہ ڈال کر آتش نمرود بُجھانے کی اس لیے کوشش کر رہی تھی، تاکہ قیامت کے دن اس کا نام آگ لگانے والوں میں نہیں۔

آگ بُجھانے والوں میں شامل ہو جائے۔ پاکستان ہم سب کا ہے، اسے مشکلات کے بھنور سے نکالنے، تعمیر وترقی کی منزل پر لے جانے کے لیے اپوزیشن اور حکومت مل کر کام کریں۔ تو ملک دشمن عناصر اور دھشتگردوں کے خلاف بہت بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔ ملکی مسائل کرنے کیلیے جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں، بڑے عہدے کے ساتھ بڑے اہم اور مضبوط فیصلے کرنے ہونگیں۔ دعا ہے، کہ خدا تعالی حکومت کو مشکلات اور آزمائش کی بھٹی سے کندن بنا کر نکالے۔